We Are Happy To See You Here. Dear Teacher ! Madani Phool Video Tutorial

Tutorial

مجلس مدنی گلدستہ — پالیسی صفحہ

Faizan Online Academy

مجلس مدنی گلدستہ

دینی و اخلاقی تربیت کا منظم نظام

مجلس کے قیام کی وجہ

امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی خواہش کے مطابق طلبہ کرام کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے یہ طے کیا گیا کہ ہر ہفتے انہیں مدنی چینل کے کسی نہ کسی مدنی گلدستے کا لنک سینڈ کیا جائے۔

  • ۱
    طلبہ خود بھی ویڈیو دیکھیں
  • ۲
    ان کے گھر والے بھی اس سے فائدہ حاصل کریں
  • ۳
    بعد میں اُن سے اس کی کارکردگی بھی لی جائے

مجلس کا آغاز

اس مجلس کا باقاعدہ آغاز نومبر 2016 میں ہوا۔ الحمد للہ! مجلس کے تحت دو طرح کی ٹیمز کام کر رہی ہیں جو ویڈیو کلپس کے انتخاب اور سوالات کی تیاری کا کام کرتی ہیں۔

۱

اردو و انگلش
بچوں کے لیے

۲

اردو و انگلش
بڑوں کے لیے

مجلس کے کام کا طریقہ کار

  • ۱
    اسلامی تہوار کے اعتبار سے ہفتہ وار ویڈیو کلپس کا انتخاب کیا جاتا ہے
  • ۲
    ویڈیو کلپس کے مطابق سوالات اور جوابات تیار کیے جاتے ہیں
  • ۳
    بذریعہ ای میل ناظمین کو ہر ماہ چار طرح کی ویڈیوز کے لنکس مع سوالات و جوابات بھیجے جاتے ہیں
  • ۴
    ناظمین یہ لنکس مدرسین کو سینڈ کرتے ہیں
  • ۵
    مدرسین اپنے طلبہ کے اعتبار سے مناسب ویڈیو کلپ کا لنک سینڈ کرتے ہیں
  • ۶
    چھٹی کے بعد والے دن طلبہ سے سوالات کیے جاتے ہیں اور کارکردگی درج کی جاتی ہے

ماہانہ بھیجی جانے والی ویڈیوز کی اقسام:

بچوں کے لیے — اردو
بچوں کے لیے — انگلش
بڑوں کے لیے — اردو
بڑوں کے لیے — انگلش

ویب سائٹ کا اپڈیٹ نظام

الحمد للہ سب کی آسانی کے لیے ماہانہ دروس کی طرز پر ایک ویب سائٹ متعارف کروائی گئی ہے، جس میں پورے سال کے ہفتہ وار کلپس دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • ۱
    ویب سائٹ میں مہینوں کے اعتبار سے فولڈرز موجود ہیں
  • ۲
    ہر فولڈر میں Kids Videos اور Elders Videos کے الگ الگ بٹن موجود ہیں
  • ۳
    بٹن پر کلک کے بعد اردو اور انگلش کے الگ الگ آپشن ظاہر ہوں گے
  • ۴
    ویڈیو پر کلک کرنے سے ویڈیو Play ہو جائے گی اور نیچے سوالات و جوابات بھی نظر آئیں گے
  • ۵
    ایک بٹن کے ذریعے مکمل میسج کاپی ہو جائے گا جس میں ویڈیو لنک اور سوالات شامل ہوں گے

سوالات و جوابات کا نیا طریقہ کار

پرانا طریقہ: پہلے طالب علم کو صرف ویڈیو کا لنک سینڈ کیا جاتا تھا اور دو دن بعد سوالات کیے جاتے تھے۔

نیا طریقہ: جب طالب علم کو ویڈیو کلپ کا لنک سینڈ کیا جائے گا، تو ساتھ ہی اس ویڈیو سے متعلق سوالات بھی سینڈ کیے جائیں — اور انہیں کہا جائے کہ «آپ نے ان سوالات کے جوابات ویڈیو میں تلاش کرنے ہیں، میں دو دن بعد آپ سے پوچھوں گا»۔ اِن شاء اللہ اس انداز سے طلبہ ویڈیو کو زیادہ توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھیں گے۔

اہم ہدایت

وقت کی پابندی

کسی بھی ہفتے کا لنک اور سوالات بدھ کی رات 12 بجے سے پہلے کاپی نہ کیے جائیں۔ البتہ 12 بجے کے بعد تاریخ تبدیل ہوتے ہی لنک اور سوالات کاپی کیے جا سکتے ہیں۔ اس احتیاط کی وجہ یہ ہے کہ مجلس آخری دن بھی اس ہفتے کے اعتبار سے اپڈیٹ ویڈیو ویب سائٹ پر اپلوڈ کر سکے۔

ویڈیو ٹیٹوریل

پر بیان کردہ طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ویڈیو ٹیٹوریل دیکھیں۔

ویڈیو ٹیٹوریل دیکھیں
Oops!
It seems there is something wrong with your Branch internet connection. Please connect to the internet and start reading Dares again.